پی ٹی آئی 42

پی ٹی آئی نے آج انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

اسلام آباد: الیکشن 2018 کے لیے تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست چیئرمین عمران خان کی منظوری سے جاری کی گئی ہے، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کے لیے امیدوار نامزد کیے ہیں، خیبر پختونخوا کے 99 میں سے 90 حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے 238 حلقوں کے لیے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ہے۔

Screenshot_2

Download [267.79 KB]
اسی طرح سندھ کے 89 جبکہ بلوچستان کے 36 حلقوں کے لیے امیدوارنامزد کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لئے بھی امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسی طرح فاٹا کے گیارہ حلقوں کے لیے بھی امیدوار کھڑے کردیے گئے ہیں جبکہ باقی بچ جانے والے حلقوں کے لیے بھی امیدواروں کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔

Screenshot_3

Download [267.79 KB]

پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری نثار کے مقابلے میں غلام سرور خان این اے 59 اور این اے 63 سے تحریک انصاف کے امیدوار قرار پائے ہیں۔
صوبائی نشستوں میں پنجاب میں پی پی 153 اور145 میں کسی کوٹکٹ نہیں دیا گیا جبکہ رہنما تحریک انصاف ولید اقبال پھر ٹکٹ سے محروم رہ گئے ہیں۔

Screenshot_7 Screenshot_8

Download [267.79 KB]

فل لیسٹ کے لیے یہاں پر کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں