214

احتساب عدالت کے حکم پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضلع شیخوپورہ میں 88 کنال اراضی کی نیلامی آج ہوگی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضلع شیخوپورہ میں 88 کنال اراضی کی نیلامی آج ہوگی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ 88 کنال 4 مرلے اراضی کی نیلامی یکمشت ہوگی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار شائع کروایا جا چکا ہے۔

شیڈول ریٹ کے مطابق فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائےگی  جب کہ کال ڈپازٹ جمع کروائے بغیر بولی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں