download 44

اردو شاعری

تیری ہر بات محبت میں گوارا کر کے……..
دل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کے

آتے جاتے ہیں کئی رنگ مرے چہرے پر
لوگ لیتے ہیں مزا ذکر تمہارا کر کے…..
see-lonely-sad-pain-5338

ایک چنگاری نظر آئی تھی بستی میں اسے
وہ الگ ہٹ گیا آندھی کو اشارہ کر کے……

آسمانوں کی طرف پھینک دیا ہے میں نے
چند مٹی کے چراغوں کو ستارہ کر کے….

میں وہ دریا ہوں کہ ہر بوند بھنور ہے جس کی
تم نے اچھا ہی کیا مجھ سے کنارہ کر کے………

منتظر ہوں کہ ستاروں کی ذرا آنکھ لگے..
چاند کو چھت پر بلا لوں گا اشارہ کر کے
Urdu poetry

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں