123343 69

معصوم سالی سے زیادتی کرنے والے درندہ گرفتار

حیدر آباد(اردو پیپر) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں معصوم سالی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت بہنوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے اونگول میں ایک شخص کی جانب سے بیوی کی بہن کا جنسی استحصال کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی ساتویں جماعت کی طالبہ ہے۔بہنوئی بھانو چندر نے لڑکی سے لو میرج کی تھی بعد ازاں اس شوہر نے سالی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
ضرور پڑھیں:مفتی سعید،عمران خان حکومت کے لیے خدا کو بھی بھول چکے ہیں،

12 سالہ لڑکی کو ماہواری نہ آنے پر والدہ ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے معمولی مسئلہ سمجھ کر دوائی دے دی۔ لیکن 2 دن بعد پے درپے قے آنے پر لڑکی کی والدہ ایک بار پھر لڑکی کو ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ لڑکی 6 ماہ کی حاملہ ہے اور بچے کی حالت ٹھیک نہیں ۔ ڈاکٹروں نے لڑکی کی والدہ کو بچہ گرانے کا مشورہ دیا اور پولیس حکام کو اطلاد دے دی۔ گھروالوں کو جب اس کا علم ہوا تو پولیس اسٹیشن میں بہنوئی کیخلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھانو چندر کو گرفتار کرلیا اور سالی کو طبی معائنے کیلئے اسپتال بھیج دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں