karachi 44

کراچی:بنکاک جانیوالی نجی ایئرلائن کی پرواز میں بھکاری گھس گیا

کراچی (اردو پیپر) پاکستان میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا اور ایک بھکاری سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دے کر نجی ایئرلائن کے جہاز میں جا گھساجہاں مسافروں سے بھیک مانگنا شروع کردی۔

کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر روانگی کیلئے تیار طیارے میں اچانک ایک بھکاری آگیا جس نے بھیک مانگنا شروع کردی ، اس بھکاری کو دیکھتے ہی ایک مسافر نے ویڈیو بنانا شروع کردی جبکہ کئی دیگر مسافروں نے بھیک دینا شروع کردی، بھکاری نے ہاتھ میں ایک لفافہ پکڑ رکھا تھا جس میں وہ بھیک وصول کرتارہا، ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ بھکاری سندھی زبان میں بول رہاہے ۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بھکاری نے باقاعدہ ٹکٹ خریدی اور بظاہر وہ سواری تھا لیکن بھکاری نکلا، ذرائع کاکہناتھاکہ جیسے ہی جہاز نے اڑان بھری تو بھکاری نے بھیک مانگنا شروع کردی اور مالی پریشانیوں اور گھر سے بے دخلی کا ذکر کیا جس پر ساتھی مسافروں نے اس کی مدد بھی کی ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ بھکاری مسافر کو انگریزی بھی آتی تھی ۔

بھکاری کے طیارے میں پہنچ جانے پر عملہ پریشان دکھائی دیا اور بھکاری سے بیٹھ جانے کی منتیں کرتارہا لیکن اس نے اپنا کام مکمل کرکے دم لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں