nasir-jamshed-768x432 37

ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی لگے گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ آگیا

لاہور (اردو پیپر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر ناصر جمشید کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی.
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پر 10 سالہ پابندی برقرار رکھی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں رواں سال کرکٹر ناصر جمشید پر 10 سال کی پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف کرکٹر نے اپیل دائر کی تھی۔ ٹریبونل نے ناصر جمشید کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے، انہیں کرکٹ یا مینجمنٹ میں رول دیئے جانے پر بھی پابندی لگائی تھی۔

واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آیا جس کے بعد پی سی بی نے ناصر جمشید کو مرکزی کردار قرار دیتے ہوئے 10 سال کی پابندی عائد کی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں