مجھے معلوم تھا محسن وہ میراہو نہں سکتا 145

ہاں یاد ہے مجھ کو وہ دو دن کی محبت 2 line urdu poetry romantic

ﺍﻣﯿﺪ ﺩﻟﻨﺸﯿﮟ ﺳﮩﯽ، ﺩﻧﯿﺎ ﺣﺴﯿﮟ ﺳﮩﯽ
ﺗﯿﺮﮮ ﺑﻐﯿﺮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺑﮭﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭﮞ…


مجھے معلوم تھا محسن وہ میراہو نہں سکتا
مگر دیکھو مجھے پھر بھی محبت ہو گی اس سے


لاکھ سمجھایا اسے ______غیروں سے نہ ملا کرو…

اس نے ہنس کر کہا ________تم بھی تو پہلے غیر تھے…!


ہاں یاد ہے مجھ کو وہ دو دن کی محبت

ہم پر بھی کسی شخص نے احسان کیا تھا


یاد آتے ہیں تو کچھ بھی نہیں کرنے دیتے

اچھے لوگوں کی یہی بات بری لگتی ہے


ن سے پھر اپنی کوئ رفاقت نہیں رہی
شاید اُسے ہماری بھی حاجت نہیں رہی 🌺


کبھی دیکھ دُھوپ میں کھڑے تنہا شجر کو

ایسے جلتے ہیں وفاؤں کو نبھانے والے 🌺🌺


صرف ایک بہانے کی تلاش میں ہوتا ہے

نبھانے والا بھی اور جانے والا بھی


تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کی

نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینے میں 🌺🌺


بنانا پڑتا تھا اکثر بگاڑ کر خود کو

سو میں نے رکھ ہی لیا توڑ تاڑ کر خود کو


سب نے مشہور کیا مجھ سے محبت ہے تجھے

مجھ کو اچھے لگے الزام لگانے والے💕


یہی نہیں کہ تجھے جیتنے کی خواہش ہے ،

میں تیرے واسطے خود کو بھی ہار سکتی ہوں ۔ ۔ 


میر ہم مل کے بہت خوش ہُوۓ تُم سے پیارے

اس خرابے میں مری جان تُم آباد رہو 🌺🌺


جفا کی آگ تھم جائے_____فخر ٹوٹےکبھی تو

چلے آنا میرے ہو کر میں ماضی پھر بھلا دونگا….


آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا

اپنے اجڑے ہوئے گلشن کو بہت یاد کیا

جب کبھی گردشِ تقدیر نے گھیرا ہے ہمیں
گیسوئے یار کی الجھن کو بہت یاد کیا

شمع کی جوت پہ جلتے ہوئے پروانوں نے
اک ترے شعلہ دامن کو بہت یاد کیا

جس کے ماتھے پہ نئی صبح کا جھومر ہو گا
ہم نے اس وقت کی دلہن کو بہت یاد کیا

آج ٹوٹے ہوئے سپنوں کی بہت یاد آئی ہے
آج بیتے ہوئے ساون کو بہت یاد کیا

ہم سرِ طور بھی مایوس تجلی ہی رہے
اس درِ یار کی چلمن کو بہت یاد کیا

مطمئن ہو ہی گئے دام و قفس میں ساغر
ہم اسیروں نے نشیمن کو بہت یاد کیا


مقدر کی زنجیروں سے بندھے ہم بےبس لوگ

عمر گزار دیتے ہیں معجزے کے انتظار میں 🌺🌺


بچهڑنا هے تو خوشی سے بچهڑو..

سوال کیسے___، جواب چهوڑو.. !

کسے ملی هیں، جہاں کی خوشیاں..
ملے هیں کس کو__، عذاب چهوڑو.. !

نئے سفر پے جو____، چل پڑے هو..
مُجهے خبر هے کہ، خُوش بڑے هو.. !

یہ کون اجڑا____، تمهارے پیچهے.. ؟!
یہ کِس کے ٹوٹے هیں، خواب چهوڑو.. !

محبتوں کے____، تمام وعدے..
نبهائے کس نے، بُهلائے کس نے.. !

تمہیں… پشیمانی هو گی جاناں..
جو میری مانو، حساب چهوڑو.. !


مسکراہٹ دیکھ کر ان کی ہم ہوش گنوا بیٹھے 💕

ہم ہوش میں آنے کو تھے وہ پھر مسکرا بیٹھے 💕


تیرے بغیر گزارا نہیں کسی صورت
اُسے یہ بات بتانے سے بات بگڑی ہے ـــ!!!

خواب مُسکرا اُٹّھا !
نیند میں ہنسی ہو تم

چپ کراؤ آنکھوں کو
کتنا بولتی ہو تم !!💕


اک شخص کر رہا ہےابھی تک وفا کا ذکر

کاش!اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئ۔۔۔

تــم نـے عشـق کـے پہلـے ہـی قـدم پـر آہ کـی۔

ہـم نـے عشـق مـیں لگـے ہـر زخـم پـر واہ واہ کـی۔


کمتر سمجتا تو کوئ بات نہ تھی.. 

ھائے اس نے تو مجھے تماشہ ھی بنا ڈالا…

جیسے ہو عمر بھر کا اثاثہ غریب کا

کچھ اس طرح سے میں نے سنبھالے تمہارے خط

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں