Basketball 43

امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کا اُڑتے طیارے سے بال کو باسکٹ میں ڈالنے کا شاندار مظاہرہ

نیو جرسی : امریکی مایہ ناز باسکٹ بال کھلاڑ ی بُل بلارڈ کی عمدہ پرفارمنس نے سب کے دل موہ لیے، اُڑتے طیارے سے بال کو باسکٹ میں ڈال کر سب کوحیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر فراٹے بھرتے چھوٹے طیارےسے بال کو کامیابی سے باسکٹ میں ڈال کر معروف باسکٹ بال کھلاڑی بُل بلارڈ نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا اور دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے۔

گزشتہ سال بھی بلارڈ نے ہیلی کاپٹر اور اسکائی کوسٹر کی مدد کئی فٹ فضا میں جھولتے ہوئے بال کو باسکٹ میں ڈالنے کا منفرد اعزاز حاصل کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں