aishwarya-abishak 127

ایشوریہ نے ابھیشیک کو کام سے روک دیا؟ وہ بھی کس کے ساتھ

ممبئی: ایشوریہ رائے بچن نے شوہر ابھیشیک بچن کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکارہ سونالی بوس نے اپنی نئی فلم میں ابھیشیک بچن کو کام کی پیشکش کی تھی، فلم کا مرکزی کردار ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم ادا کریں گی جب کہ ابھیشیک بچن کو ان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا۔ ابھیشیک بچن کے مدمقابل پریانکا چوپڑا اداکاری کے جوہر دکھانے والی تھیں، تاہم اب خبریں یہ ہیں کہ ایشوریہ رائے بچن نے ابھیشیک کو فلم میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

سابق ملک حسن کا خیال ہے کہ فلم کی کہانی زائرہ وسیم اور پریانکا چوپڑا کے گرد ہی گھومتی ہے اور ابھیشیک کا کردار ثانوی ہے، اس لئے بہتر ہے کہ ابھیشیک فلم میں کام کرنے کے بجائے کسی اور اچھی پیشکش کا انتظار کریں۔ دوسری جانب ایشوریہ رائے بچن کی جانب سے اس خبر کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ابھیشیک کو ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیہ بہادری جیسے سپر اسٹارز کی اولاد ہونے کے باوجود ابھیشیک بچن کا فلمی کیرئیر کامیاب نہیں رہا اور ان کی زیادہ تر فلمیں ناکامی کا شکار ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں