bjli-choori-768x432 41

خبردار ہوشیار! ملک بھر میں بجلی چوروں کی پکڑ دھکڑ شروع

لاہور (اردو پیپر) ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن آج سےشروع کردیا گیا ہے. بجلی چوری روکنے کیلئے صوبائی، ڈویژنل اورضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئیں.
تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کے خلاف آپریشن آج ملک بھر میں شروع کردیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق آپریشن کے پہلے مرحلے میں کمرشل اور بڑے اداروں میں بجلی چوری پکڑی جائے گی. بجلی چور گھریلو صارفین کے خلاف کارروائی دوسرے مرحلے میں شروع ہوگی. بجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبائی، ڈویژنل اورضلعی سطح پر بھی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں. کمیٹیوں میں سول و پولیس افسروں سمیت اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہوں گے. صوبائی کمیٹی کا سربراہ سیکرٹری، ڈوثرنل کمیٹی کاسربراہ کمشنراور ضلعی کمیٹی کاسربراہ ڈپٹی کمشنر کو مقرر کیا گیا ہے.
سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو موقع پرگرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائےگا. چوروں کو 3 سے 7 سال قید اور 10 لاکھ سے ایک کروڑ تک جرمانہ کیا جائے گا.) ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن آج سےشروع کردیا گیا ہے. بجلی چوری روکنے کیلئے صوبائی، ڈویژنل اورضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئیں.
تفصیلات کے مطابق بجلی چوری کے خلاف آپریشن آج ملک بھر میں شروع کردیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق آپریشن کے پہلے مرحلے میں کمرشل اور بڑے اداروں میں بجلی چوری پکڑی جائے گی. بجلی چور گھریلو صارفین کے خلاف کارروائی دوسرے مرحلے میں شروع ہوگی. بجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبائی، ڈویژنل اورضلعی سطح پر بھی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں. کمیٹیوں میں سول و پولیس افسروں سمیت اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہوں گے. صوبائی کمیٹی کا سربراہ سیکرٹری، ڈوثرنل کمیٹی کاسربراہ کمشنراور ضلعی کمیٹی کاسربراہ ڈپٹی کمشنر کو مقرر کیا گیا ہے.
سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو موقع پرگرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائےگا. چوروں کو 3 سے 7 سال قید اور 10 لاکھ سے ایک کروڑ تک جرمانہ کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں