hassan 45

ایشیا کپ میں حسن علی کس کو آؤٹ کریں گے؟ بڑی خواہش کا اظہار کردیا

لاہور (اردو پیپر) پاکستانی ٹیم ایشیاءکپ میں فتح حاصل کرے گی اور وہ بھارت کے خلاف میچ میں بھی بھرپورجذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے،ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کے باعث ٹائٹل اپنے نام کرنےکے لیے پرعزم ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹار فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ ایونٹ میں روایتی حریف بھارت سمیت کسی کو بھی آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنزسے اچھی طرح آگاہ ہیںاور ان کا بہتراستعمال کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کریں گے، ویرات کوہلی ایک بہترین بیٹسمین ہیں ان کی جگہ کوئی بھی نیا پلیئر لے لیں، نیا پلیئردباؤ میں اسٹارکرکٹرجیسا کھیل پیش نہیں کرسکےگاجس کی کمزوری کا ہمیں فائدہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرنے کی خواہش ضرور ظاہر کی تھی، ایشیا کپ میں یہ موقع نہیں مل سکے گا لیکن امید ہے کہ مستقبل میں کبھی ان سے سامنا ضرور ہو گا.

ضرورپڑھیں: احسان مانی کے آتے ہی کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں، شعیب اختر کیوں چھوڑ کر چلے گئے؟

انہوں نے بتایا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی ارادہ ظاہرنہیں کیا، طویل فارمیٹ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، اگر کسی پلیئر کو تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرناہے تو فٹنس اعلیٰ معیار کی ہونی چاہیے اور اسی لئے میں اس معاملے پر اپنے آپ پر خصوصی توجہ دیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں