New-Cards-3-38-768x403 61

وزیراعظم ہاﺅس میں بھینسوں کی نیلامی، پہلی بھینس کتنے میں فروحت ہوئی؟ جواب آپ کے سب اندازے غلط ثابت کردے گا

اسلام آباد(اردو پیپر )وزیراعظم ہاﺅس میں گاڑیوں کی نیلامی کے بعد آج بھینسوں کی نیلامی جاری ہے جس میں پہلی بھینس فروخت ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیلامی کے دوران پہلی بھینس نیلام ہو گئی ہے جو کہ تین لاکھ 85 ہزار روپے میں خریدی گئی ہے تاہم ابھی 6 بھینسوں اور ایک کٹے کی نیلامی باقی ہے ۔ یاد رہے کہ ایک بھینس تقریبا 15 کلود ودھ دیتی ہے ۔

ضرور پڑھیں:پاکستانی کھلاڑیوں سے بد تمیزی کرنے والے افغان سپنر کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ ایسی خبر جس سے آپ ابھی تک واقف نہیں ہیں

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاؤس کے زیر استعمال لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی۔وزیراعظم ہاؤس میں موجودہ 8 بھینسوں کو بولیاں لگانے کے لیے پیش کیا گیا ہے اور خواہشمند خریداروں نے بولیاں لگانا شروع کردیں۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کا 11 ستمبر کو اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں جنہیں نیلام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں