woman 159

پاک بھا رت میچ کے دوران ہر کسی کی توجہ کا مر کز بننے والی یہ لڑکی کو ن ہے؟

دبئی ( اردو پیپر) پاکستان کو ایشیاکپ میں بھارت سے مسلسل دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑاہے ، گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دیا گیا 237 رنز کا ہدف بھارت کی جانب سے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 39 اوورز میں عبور کر لیا گیا جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ باولر ز پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں لیکن کھیل تو کھیل ہے کبھی جیت اور کبھی ہار مقدر بنتی ہے لیکن کوشش جاری رکھی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں‌:مسلم لیگ ن کے اہم رہنما پھنس گئے، لاہور ہائیکورٹ نے نااہلی کی سماعت منظور کرلی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا جب بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں پہلا ٹاکرا ہوا تو کیمرہ مین نے شائقین کرکٹ کے ہجوم میں بیٹھی اس خوبرو نوجوان لڑکی کو ڈھونڈ نکالا اور جیسے ہی اس کی تصویر سکرینوں پر چلی تو سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا اور بہت تیزی کے ساتھ اس کی تصویر سوشل میڈیا شیئر ہونا شروع ہو گئی ۔تاہم بات یہاں ختم نہیں ہو ئی بلکہ یہ نوجوان لڑکی سپر فور مرحلے کا بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ دیکھنے پہنچ گئی اور کیمرہ مین نے اسے وہاں بھی ڈھونڈ نکالا اور اس مرتبہ انہوں نے کالے رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی ۔تاہم گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ ہوا اور یہ لڑکی اس مرتبہ بھی کیمرہ مین کی آنکھ سے نہ بچ پائی اور اس نے انہیں ایک مرتبہ پھر ہجوم میں تلاش کر لیا ۔جیسے ہی کیمرہ مین نے اس لڑکی کو سکرین پر دکھایا تو صارفین نے ان کے سکرین شاٹس لے کر دیگر سوشل میڈیا صارفین کو اطلاع دینی شروع کر دی کہ ” وہ آ گئی ، دیکھو وہ آ گئی ۔“شاہد انصاری نامی صارف نے پاکستان کے جھنڈے میں ملبوس اس نوجوان لڑکی کو ” پاکستانیوں کا نیشنل کرش قرار دیدیا ۔“ڈاکٹر سیمی کا کہناتھا کہ ” سب سے
15377693351dailyausaf-768x402
زیادہ حاضری کی پابندی کرنے کا ایوارڈ اس خاتون کو جاتاہے۔‘‘پاکستان کرکٹ ٹیم میں تو کھلاڑی ہیٹرک نہ کر پایا لیکن اس کیمرہ مین نے ہیڑک کرلی جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی اسے ” داد “ دے رہے ہیں ۔ ایک صارف کا کہناتھا کہ ” ہیٹرک مکمل ، اس کا سہرا کیمرہ مین کے سر جاتاہے ۔“ایک صارف تو اس لڑکی سے زیادہ اس کیمرہ مین سے ملاقات کا خواہشمند ہو گیا جو اسے لاکھوں لوگوں میں ”پہنچان “ لیتا ہے ۔ مسٹر 360 کا کہناہے کہ ” کون ہے یار یہ کیمرہ مین؟؟؟۔“سوشل میڈیا صارفین کیلئے یہ لڑکی معمہ بن گئی ہے اور اس معمہ کو حل کرنے کیلئے آخر کار سی آئی ڈی کے ” اے سی پی پردہیومن “ کی خدما ت حاصل کر لی گئیں اور انہوں نے دیا کو اس لڑکی کا پتا لگانے کا ٹاسک دیدیا ہے ۔“ایک بھارتی شائق کرکٹ تو اتنا زیادہ اس لڑکی کا دیوانہ ہو گیا کہ اس نے پاکستانیوں کو پیشکش ہی کر دی کہ ” یہ لڑکی ہمیں دیدو اور ایشیا کپ آپ لے جاؤ ۔”ایک صارف کا کہناتھا کہ ” جس کا تمہیں انتظار تھا وہ لڑکی ادھر کھڑی ہے ۔۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں