DiIbhqCW4AA9hS9 57

ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل میں باکسرمحمد وسیم کو شکست

۔کوالالمپور: ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم کو جنوبی افریقی حریف موروتی
.
متھالین کے ہاتھوں شکست ہوگئی 

mu-750x369

تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں آئی بی ایف فلائی ویٹ کے ٹائٹل میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم کا جنوبی افریقی حریف موروتی متھالین سے مقابلہ ہوا۔

ورلڈ فلائی ویٹ باکسنگ ٹائٹل کے مقابلے میں ابتدائی راؤنڈز میں جنوبی افریقی باکسر محمد وسیم پر حاوی رہے۔

باکسر محمد وسیم نے چھٹے راؤنڈ میں کم بیک کیا اور ان کے پنچز کے آگے جنوبی افریقا کے باکسر بے بس نظر آئے لیکن موروتی متھالین نے فائٹ متفقہ فیصلے کے تحت جیت لی۔

خیال رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم کو مسلسل 8 فتوحات کے بعد پہلی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:اسپین: ایک اور برطانوی سیاح اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں برآمد

واضح رہے چار روز قبل پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ملائشیا سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا 15 جولائی کو ہونے والے مقابلے کےلیے بالکل تیار ہوں۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹائٹل جیت کر پاکستان لاؤں گا، قوم میری جیت کے لیے دعا کرے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں