nana-patikar 36

ہراساں کرنے کا الزام، نانا پاٹیکر کو عبرتناک سزا سنادی گئی

ممبئی (اردو پیپر) اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد اداکار نانا پاٹیکر فلم ’ہاؤس فل 4‘ سے باہرکردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق نانا پاٹیکر کو فلم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فلم میں جتنے مناظر کی عکس بندی ہوچکی ہے، انہیں تلف کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ 67 سالہ نانا پاٹیکر نے پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے۔

ضرورپڑھیں: مانی سے شادی کرنے کیلئے پہلے مجھے کیا کرنا پڑا؟ اداکارہ نے اہم راز فاش کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر درخواست کی تھی کہ جب تک قانونی کارروائی مکمل نہیں ہوجاتی فلم کی عکس بندی روک دی جائے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی درخواست کی گئی کہ ’فلم ہاؤس فل 4‘ میں نانا پاٹیکر کو کام سے روکا جائے ورنہ سب لوگ اس فلم کا بائیکاٹ کردیں گے، تاہم اب نانا پاٹیکر کو فلم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں