Ranbir 126

بالی وڈ کا ’سلطان‘ رنبیر سے ہار گیا

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر رواں سال سب سے زیادہ پہلے روز کمائی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا انتظار مداحوں کو شدت سے تھا اور فلم نے بھی ریلیز ہوتے ہی فلم بینوں کو سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے اور سلمان خان کی ’ریس 3‘ کو مقابلے سے ہی آؤٹ کردیا ہے۔
ضرور پڑھیں:شکوے سے پہلے شکر

فلم نے ریلیز کے روز 34 کروڑ 75 لاکھ کابزنس کرکے رواں سال کی پہلے روز سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے جب کہ سلمان کی ’ریس 3‘ نے 29 کروڑ 17 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔


فلم مداحوں کے دلوں کو بھاگئی ہے اور فلم کا ایڈوانس میں کھڑکی توڑ رش جاری ہے جس سے فلم کے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب فلم ’سنجو‘ رنبیر کپور کے کیریئر کی بھی بڑی فلم بن گئی ہے اور اب تک ان کے کیریئر کی پہلے روز سب سے زیادہ بزنس والی فلم ہے۔

’سنجو‘ سے قبل ان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم ’بے شرم‘ تھی جس نے پہلے روز 21 کروڑ 56 لاکھ کا بزنس کیا تھا جب کہ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ نے 19 کروڑ 45 لاکھ، ’اے دل ہے مشکل‘ نے 13 کروڑ 30 لاکھ کی کمائی ریلیز والے دن کی تھی۔

یاد رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور، سونم کپور، پاریش راول، دیا مرزا اور انوشکا سمیت کئی اداکاروں نے اہم کردار کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں