pti kpk 0

پی ٹی آئی رہنما کی کامیابی پر جشن کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر عمران خان کے پیروں تلے بھی زمین نکل جائے گی

لاہور (اردو پیپر )عام انتخابات کے نتائج میں لاہور کی 14 نشستوں میں سے 10 پر ن لیگ اور 4 سیٹوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی جس میں ایک حلقہ این اے 135 بھی ہے جہاں جیت کا جشن مناتے ہوئے اندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص چھت کے بغیر والی گاڑی میں بیٹھا ہے اور فائرنگ کر رہاہے پھر وہ گاڑی سے اترتاہے اور گھر کے اندر دخل ہوتاہے اور فائرنگ جاری رکھتاہے اور جب گولیاں ختم ہو جاتی ہیں وہ بس نہیں کرتا بلکہ دوسری بندوق اٹھا کر فائرنگ شروع کر دیتاہے ۔اس ویڈیو کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ این اے 135 سے تحریک انصاف کے ایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر کے ڈیرے کی ویڈیو ہے جہاں جیت کا جشن منایاجارہاہے ۔تاہم تاحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس پر کسی قسم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں