41818772_958629364339413_5069256290656583680_n 38

چیچہ وطنی میں دل دہلا دینے والا المناک ، دل خراش واقع ۔ خبر پڑھ کر آپ خوف سے کانپ اٹھے گے

چیچہ وطنی میں دل دہلا دینے والا المناک ، دل خراش واقع ۔

خون سفید ہوگیا ۔ سنگدل بھائی نے اپنے حقییق والد ، والد ہ ، بھائیوں اور بہن کے گلے کاٹ دئیے ۔
بہن بھائی جاں بحق۔ جبکہ والدہ اور دو بھائی شدید زخمی۔
41816496_958629634339386_5616853359492333568_n
41796978_958629414339408_5292134268338700288_n
چیچہ وطنی تھانہ سٹی کے علاقے محلہ احمد نگر میں سنگدل اور بے رحم بھائی نے گھریلو ناچاکی پر اپنے بھائیوں، بہن ، والدہ ، والد کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ دیا ۔ ایک بھائی اور بہن موقع پر جان بحق 4 افراد کو تشویش ناک حالت ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا ،زخمیوں میں والد۔ والدہ اور دو بھائی بھی شامل ہیں ۔ ملزم محمد وسیم سے تین دن قبل اس کے والدصفدر زمان بھٹی نے کاروبار کے متعلق پوچھا کہ رقم کہاں ہے اور اس کا کیا کیا ۔ جبکہ گھر میں موجود دیگر تمام بہن بھائیوں نے بھی اس کو ڈانٹا ڈپٹا۔ جس کا ملزم وسیم کو رنج تھا ۔ ملزم محمد وسیم نے گذشتہ رات دودھ میں کوئی نشہ آور چیز ملا دی اور تقریبا رات 2 سے تین بجے درمیان سب سے پہلے اپنے حقیقی بھائی عبدالرحمن کا گلا کاٹابعد میں دیگر بہن بھائیوں ، والدہ اور والد پر تیز دھار آلے سے وار کیے ۔ عبدالرحمن موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ اس کی بہن ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئی ۔ ایک بھائی اور والد ہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ والد اور اس کا بڑا بھائی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
41794916_958629684339381_3851305777142693888_n
چیچہ وطنی پولیس نے ملزم وسیم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا
چیچہ وطنی قتل ہونے والے نوجوان کا نام عبد الرحمن جبکہ زخمیوں میں والد صفدر بھٹی عظیم ، فیضان، اور والدہ شامل ہیں
41830044_958629584339391_7179681122580692992_n
یاد رہے چیچہ وطنی میں محرم الحرام میں دوہرے قتل کی یہ دوسری واردات ہے
41772128_958629504339399_8736443829206384640_n
مزید پڑھیں:چهونا والہ روڈ پر افسوسناک حادثہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں