DkP 64

برقعہ پر تنقید: اداکارہ ارمینا خان سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن پر برس پڑیں

لندن: پاکستانی اداکارہ ارمینا خان برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن پر برقع پوش خواتین کو لیٹر بکس سے تشبیہ دینے پر برس پڑیں۔
armeena-khan

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ارمینا رانا خان نے بورس جانسن کو سناتے ہوئے کہا کہ اگر خواتین برقع پہننا چاہتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے کیونکہ یہ خواتین کا بنیادی حق ہے کہ وہ جو پہننا چاہتی ہیں پہن سکتی ہیں۔

ارمینا نے کہا اگر خواتین مختصر کپڑے پہننا چاہیں تو وہ کپڑے منتخب کرنے میں آزاد ہیں، میں ایک بنیادی اصول کی حمایت کررہی ہیں۔

اداکارہ ارمینا خان لندن میں ہی رہائش پذیر ہیں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’رسم دنیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


واضح رہے کہ بورس جانسن کے اس بیان پر برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بورس جانسن نے غلط زبان استعمال کی انہیں اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنا چاہئے تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے ڈنمارک میں برقعہ کے استعمال پر پابندی بیان میں کہا تھا کہ مسلم خواتین برقعہ میں لیٹر بکس کی طرح دکھائی دیتی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا شرمناک چہرہ بے نقاب کردیا

برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بورس جانسن کے حوالے سے درجنوں شکایات موصول ہوچکی ہیں، جس میں بورس جانسن سے معافی اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں