dpo 38

ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس: وزیراعلیٰ پنجاب کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی، کھلاڑی خوشی سے نہال

اسلام آباد (اردو پیپر) سپریم کورٹ میں ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کی سماعت ہوئی. سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معافی نامہ قبول کرلیا.

تفصیلات کے مطابق عدالت نے آئی جی کلیم امام اور احسن جمیل گجر کے معافی نامہ بھی قبول کرلیے. اس سے قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے عثمان بزدار کے جواب پر برہم ہوگئے. چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کھال بیچانے کیلئے وزیراعلیٰ نے سینئر افسر کیخلاف الفاظ لکھے، بہترین انکوائری افسر کیخلاف جواب لکھا گیا.

ضرورپڑھیں: کراچی میں سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے بری خبر سنادی

معاملے کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت بھی دیکھیں گے. چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ حکومت ہے جو نیا پاکستان بنا رہی ہے؟ کیا وزیراعلیٰ پنجاب صادق اور امین ہیں؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ نے ڈی پی او کے ساتھ علیحدگی میں ملاقات کی. وزیراعلیٰ کے جواب سے مطمئن نہیں، کل سے معاملے کی خود انکوائر کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں