e-750x369 112

ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترم کے ساتھ منائی جارہی ہے

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، جہاں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کررہے ہیں۔

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اورقصبات میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے سنت ابراہیمی کے فلسفے کو بیان کیا اور ایثار و قربانی کے حقیقی جذبے کو اجاگر کیا۔

نمازعید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی ، وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نمازعید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگرشہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جس کے تحت مساجد اور عیدگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

شہرقائد میں نماز عید کا سب سے بڑ اجتماع پولوگراؤنڈ میں منعقد ہوا اس کے علاوہ ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات بھی منعقد ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں