fakhar-zaman 38

نئی تاریخ رقم ،فخر زمان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا،

نئی تاریخ رقم ،فخر زمان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا،

بلاوائیو:فخرزمان نے ایک اوراعزازحاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی اور کم سے کم اننگز میں ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فخر پاکستان فخر زمان نے نے نئی تاریخ رقم کردی اوراوپننگ ون ڈے کرکٹ میں تیزترین ایک ہزاررنزبنانےوالے کھلاڑی بن گئے۔فخرنے یہ اعزازاٹھارویں اننگزمیں حاصل کیا ، اس سے پہلے پانچ کرکٹرز نے اکیس اننگزمیں ایک ہزاررنزمکمل کیے تھے۔

پانچویں ون ڈے سے پہلے فخرزمان نے سترہ اننگز میں 980رنزبنائے تھے۔ان سے قبل پانچوں کھلاڑیوں میں ویوین رچرڈز،کیون پیٹرسن ، جوناتھن ٹروٹ ، ڈی کوک اوربابراعظم ہیں جنہوں نے تیز ترین ہزاررنز بنائے۔

خیال رہے کہ فخر زمان نے چوتھے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری سکور کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے پہلے بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جنہوں نے ڈبل سنچری سکور کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں