Father Unique work 0

بیٹے کی سڑک حادثے میں ہلاکت پر باپ نے انوکھا کام کردیا

بیٹے کی سڑک حادثے میں ہلاکت پر باپ نے انوکھا کام کردیا

ممبئی: بھارت میں ایک شہری نے اپنے بیٹے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کے بعد شاہراہوں پر موجود 556 گڑھے بھر دیے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہری دادا راؤ بلہور کا جواں سال بیٹا 2015ء میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا لیکن غم زدہ باپ نے بیٹے کی جدائی کو زندگی کا روگ بنانے کے بجائے سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کو بھرنے کا سلسلہ شروع کیا اور تین سال میں وہ 556 گڑھے بھر چکے ہیں۔

جواں سال بیٹے سے محروم ہوجانے والے داد راؤ کے سڑک کے گڑھے بھرنے کے کام میں اب رضاکاروں کی ایک ٹیم بھی شامل ہوگئی ہے۔ بھارت میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ممبئی کی سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑگئے ہیں جسے بھرنے کے لیے یہ رضاکار متحرک نظر آرہے ہیں۔

اس موقع پر داد راؤ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑک کے گڑھے بھرتے ہوئے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں اپنے دل کے زخم کو بھر رہا ہوں جو بیٹے کی جدائی سے کافی گہرے ہوگئے تھے، میں اب کسی اور باپ کو اس تکلیف دہ مرحلے سے گزرتا نہیں دیکھنا چاہتا جو میں خود جھیل چکا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں