first round of history was first introduced 33

تاریخ میں پہلی بارڈالربلند ترین سطح پرپہنچ گیا

کراچی (اردو پیپر)پاکستان میں امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے جس کی وجہ سے امریکی ڈالر کی اڑان اونچی ہو گئی ہے اورملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر128روپے کا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزانٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا ہے اورروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں یک دم 4 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت128روپے کی سطح پر آگئی۔انٹر بینک کی سطح پر ڈالر اور دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اچانک اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی زبردست بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔

ضرور پڑھیں:پہلے حساب دو۔۔پھرووٹ لو،خواتین نے پی ٹی آئی امیدوار کو روک لیا

واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک پر قرضوں کا بوجھ بھی مزید بڑھ گیا ہے ۔دسمبر2017سے ڈالر کی قیمت میں20روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملکی قرضوں میں 1800ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں