IG pUNJAB 0

بریکنگ نیوز: سابق آئی جی پنجاب کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری، صوبہ بھر میں ہلچل

لاہور (اردو پیپر) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے. سابق آئی جی پنجاب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں.

نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، جس میں عدالت نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں.

ضرورپڑھیں:آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت کیا ہو گی؟ وزیرپٹرولیم چوہدری غلام سرور نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کل سابق آئی جی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے. واضح رہے کہ جب سانحہ ماڈل ٹاؤن پیش آیا، مشتاق سکھیرا اس وقت آئی جی پنجاب تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں