France Football World Cup 44

فرانس فٹبال ورلڈ کپ کا عالمی چیمپیئن بن گیا

ماسکو: (اردو پیپر) فٹبال ورلڈکپ 2018، فرانس کی ٹیم کروشیا کو ہرا کر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گئی، فرنچ ٹیم نے فائنل معرکے میں کروشیا کو 2-4 سے شکست دی۔
ماسکو میں جاری فٹبال ورلڈکپ کا فائنل معرکہ فرانس نے جیت لیا، لوزنیکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر فرانس کا پلڑا بھاری رہا۔ ورلڈ کپ 2018 کے دوران پہلی مرتبہ کروشین ٹیم دباؤ میں نظر آئی۔ فائنل میچ کے پہلے ہاف کی نسبت دوسرے ہاف میں فرانس کا پلڑا بھاری رہا اور فرنچ ٹیم نے 2-4 سے فتح اپنے نام کی۔

world champion
پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں پال پوگبا نے میچ کے 59ویں منٹ میں شاندار گول کر کے فرانس کی برتری 1-3 کر دی۔ اس کے چھ منٹ بعد ہی مپابے نے ایک اور گول کر کے سکور 4-1 کر دیا۔
France Football World Cup Became the world champion

میچ کے 70ویں منٹ میں مینڈزوکچ نے گول کر کے کروشیا کی امیدیں برقرار رکھیں تاہم کروشیا مزید کوئی گول کرنے میں ناکام رہا۔
World Cup Became the world champion
خیال رہے کہ فرانس نے دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل فرانس 1998 میں فٹبال ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا تھا جبکہ کروشیا پہلی بار فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا۔ کروشیا نے ورلڈکپ 1998میں سیمی فائنل کھیلا تھا۔

فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد کی گئی، ہالی ووڈ اور فٹبال سٹارز نے تقریب کو چار چاند لگائے۔
France Football World Cup Became the world

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں