urdupaper 142

حمزہ علی عباسی نے ’’پرواز ہےجنون ‘‘میں سب کی چھٹی کرادی

کراچی: حمزہ علی عباسی کی فلم’’پروازہےجنون‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ٹریلر میں حمزہ علی عباسی نے سب کی چھٹی کرادی۔

گزشتہ روز حمزہ علی عباسی، احد رضامیر اورہانیہ عامر کی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘کی ٹریلر لانچنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم کی ٹیم کے ہمراہ اداکارہ سجل علی، ہمایوں سعیداور شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنےوالے متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔ فلم’’پرواز ہے جنون‘‘عید الفطر پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر فلم کی ریلیز موخر کردی گئی تھی اور اب گزشتہ روز فلم کا ٹریلر جاری کیاگیا ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

urdupaper

فلم کی کہانی وطن پر جان نثار کرنے کا جذبہ رکھنے والے فائٹر پائلٹس کے گرد گھومتی ہے جس میں حمزہ علی عباسی اور احدرضامیر فائٹر پائلٹس کا کردار نبھارہے ہیں، جب کہ ہانیہ عامر وطن کے جذبے سے سرشار امریکی شہریت چھوڑ کر پاکستان ایئر فورس میں شمولیت اختیار کرلیتی ہیں ان کے علاوہ فلم میں اداکارہ کبریٰ خان بھی شامل ہیں۔

urdupaper

حمزہ علی عباسی اپنی پرکشش شخصیت کے باعث پورے ٹریلر میں چھائے رہے، اگر یہ کہاجائے کہ احد رضامیر اور دیگراداکار اُن کے آگے نظر ہی نہیں آئے تو غلط نہ ہوگا، ٹریلر میں دکھائی گئی کہانی کے مطابق فلم میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامراور احد رضامیر کے گرد لَو ٹرائی اینگل دکھایا گیا ہے۔

urdupaper

فلم کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران اداکار حمزہ علی عباسی نے خدا کاشکر اداکرتے ہوئے کہا کہ ’’آج بڑا اچھا جمعہ ہے، آج نواز شریف کا اڈیالہ کا سفر بھی شروع ہوگیا ہےاورآج فلم’’پرواز ہے جنون‘‘کی ٹریلر لانچنگ کی تقریب بھی ہے، میں آپ سب کی محبت اورسپورٹ کا دلی طور پر شکر گزار ہوں، آپ سب فلم کا ٹریلر دیکھ کر ضرور بتائیے گا آپ کو ٹریلرکیسا لگا۔‘‘

فلم کی ہدایات، ہدایت کار حسیب حسن نے دی ہے، فلم کی کہانی مقبول ترین ڈراما سیریل ’’ہمسفر‘‘کی مصنفہ فرحت اشتیاق نے تحریر کی ہے جب کہ مومنہ درید نے فلم کو پروڈیوس کیاہے۔ حمزہ علی عباسی، احد رضامیر اور ہانیہ عامر کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں آصف رضامیر، معروف کامیڈین شفاعت علی، شمعون عباسی، شاز خان، فرحان علی آغا اورمرینہ خان شامل ہیں۔ فلم عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں