0

کولمبیا میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد: دلچسپ نیوز

بوگوٹا : کولمبیا کے شہر مونی قیورا میں منعقد ہونے والے منفرد مقابلہ حسن میں گدھوں میں حسن کے جلوے بکھیرے جس میں سب سے نمایاں نظر آنے والے گدھے کو پہلا انعام دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کے لیے مقابلہ حسن کا انعقاد ہونا عام سی بات ہے، لیکن براعظم امریکا کے ملک کولمبیا کے شہریوں نے حسن کا انوکھا مقابلہ منعقد کیا جس میں گدھوں نے حصّہ لیا۔

DONKEY1

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں منعقد ہونے والے گدھوں کے مقابلہ حسن میں ہر برس سب سے ممتاز نظر آنے والے گدھے کو مقابلے کا فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

DONKEY4

کولمبیا کے خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ گدھوں کا مقابلہ حسن گذشتہ برسوں سے کولمبیا کے وسطی ٹاؤن مونی قیورا میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں شرکت کرنے والے ججز کا دل جیتنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کو کوشش کرتے ہیں۔

DONKEY3

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گدھوں کے مقابلہ حسن میں گدھوں کو خوجصورت لباس زیب تن کرواکر، کسی لڑکی کی طرح لمبے بال لگا کر اور میک اپ کا استعمال کرکے عوام کے سامنے لایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:کیا آپ نے سونے کی انگوٹھیوں کو خوبصورت ڈیزائنز میں ڈھلتے دیکھا ہے؟

DONKEY2

جب گدھے تیار ہوکر عوام کے سامنے آتے ہیں تو ججز ان کے فیشن اور میک اپ کا جائزہ لیتے ہیں، جس کے بعد سب سے نمایاں نظر آنے والے گدھے کو پہلا انعام دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں