imran- 4

عمران خان ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آتے ہی اپنے رد عمل کا اظہار کریں گے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آتے ہی ردعمل کا اظہار کریں گے ، جس کے لئے انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

DhLz5ABXcAAS5P2-640x371

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان احتساب عدالت کا فیصلہ بنی گالہ میں سنے گے، انھوں نے احتساب عدالت کے فیصلے پر رد عمل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لئے عمران خان کی جانب سے پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے ، وہ احتساب عدالت کا فیصلہ آتے ہی ردعمل کا اظہار کریں گے۔

دوسری جانب احتساب عدالت کا فیصلہ آتے ہی پاکستان تحریک انصاف نے شریفوں کے احتساب سے متعلق خصوصی دستاویزی فلم جاری کریں گی، فلم فیصل جاوید خان کی جانب سے تیار کی گئی پے۔

دستاویزی فلم میں تحریک انصاف کی جدوجہد کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کی تاریخی تقاریر کے مختلف حصے بھی فلم میں شامل ہیں،

دستاویزی فلم میں عمران خان کی ثابت قدمی اور مضبوط ارادے کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں بڑے عوامی
اجتماعات کے مناظر بھی فلم کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:25جولائی کو میڈیا شام 7 بجے سے قبل پولنگ نتائج جاری نہ کرے:الیکشن کمیشن

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ ساڑھے2.30 بجے سنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں