DiUXsyXXUAEx_4f 0

ڈیموں کی تعمیر میں کس کیس میں حصہ لیا، اسٹیٹ بینک نے نام اور رقم کی تفصیل جاری کردی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈیموں کے لیے عطیات جمع کرانے والے افراد کے نام اور رقم کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق مجموعی طور پر 10 روز کے اندر 3 کروڑ 42 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 16 جولائی تک دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیرات کے لیے ساڑھے 3 کروڑ 42 لاکھ سے زائد رقم وصول ہوئی، فنڈ دینے والے افراد کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

ایس بی پی نے آج شام تک جمع ہونے والی رقم اور اُن کی تفصیلات ویب سائٹ پر شیئر کردیں جن میں عطیات دینے والوں کے نام اور رقم شامل ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے فنڈز کو بلحاظ ڈونر اور بینک ترتیب دیا اور یہ بھی ہدایت کی کہ عطیہ کنندہ اپنی رقم اور تفصیل کو مذکورہ تاریخ پر جاکر دیکھ سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جو رقم اے ٹی ایم، انٹربینک سے ٹرانسفر ہوئی اُسے مجموعی بینکوں کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا اور ڈونر کے نام واضح نہیں کیے گیے۔ سپریم کورٹ کے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے کھولے جانے والے اکاؤنٹس میں 10 روز کے اندر تقریباً 3کروڑ 42 لاکھ 95 ہزار 1سو 41 روپے (34،295،141.07) جمع ہوئے۔

یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
Dams-750x369
فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔
بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسے بھی پڑھیں:(کچرہ دو بجلی لو) پاکستان میں اب کچرے سے بھی بجلی بنے گی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈقائم کیا ہے جس میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں