lahore Q 89

لاہور قلندرز کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی انتقال کرگئے!

لاہور (اردو پیپر) ایشیاءکپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ دیکھنے میں مصروف پاکستانیوں کے بری خبر ہے کہ پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عامر وسیم انتقال کر گئے ہیں۔

عامر وسیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے بنائے گئے کوچز پینل کا بھی حصہ تھے۔ ذرائع کے مطابق عامر وسیم کے پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے جس کے باعث وہ 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ضرورپڑھیں:دنیا کے دس طاقتور ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری‘‘ عمران خان دوسرے نمبر پر آگئے، جانتے ہیں نواز شریف کس نمبر پر موجود ہیں، ن لیگ والے بڑے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

عامر وسیم 28 اکتوبر 1960ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں گوجرانوالہ ایسوسی ایشنز، پاکستان کسٹمز، پاکستان ریلویز، راولپنڈی اور سیالکوٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 67 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 1227 رنز بنائے جبکہ46 لسٹ اے میچز میں 326 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں