imran khan 117

دنیا کے دس طاقتور ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری‘‘ عمران خان دوسرے نمبر پر آگئے، جانتے ہیں نواز شریف کس نمبر پر موجود ہیں، ن لیگ والے بڑے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

اسلام آباد(اردو پیپر)عمران خان دنیا کے طاقتور ترین 10سیاستدانوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین 10سیاستدانوں میں چین کے صدر شی جنک پنگ پہلے نمبر پر براجمان ہیں ، دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جبکہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن تیسرے نمبر دنیا کے طاقتور ترین سیاستدان ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کی رپورٹ میں عمران خان کو دوسرے نمبر پر دنیا کا طاقتور ترین سیاستدان قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیاہے کہ کیونکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا جبکہ ان پر کرپشن کے حوالے سے بھی مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس لئے نواز شریف کی خراب کی پوزیشن کی وجہ سے عمران خان کو فائدہ پہنچا اور وہ فوکس نیوز کی دنیا کے 10طاقتور ترین سیاستدانوں میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ضرور پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری، حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ سب ملازمین بھنگڑا ڈالنے لگیں گے

فوکس نیوز کی رپورٹ میں چوتھے نمبر پر فرانسیسی سربراہ مملکت ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چھٹے، برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈن کیمرون ساتویں، جرمن چانسلر انجیلا مرکل آٹھویں، سابق امریکی وزیر خارجہ و صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نویں اور برازیل کی ڈلما روسف فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی کے نجی نشریاتی ادارے جیو اور جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کے مالک میر شکیل الرحمان کو عدالت میں دھکیلنے کے بعد اور نوازشریف کی نا اہلی کی بنیاد پر سربراہ تحریک انصاف عمران خان دنیا کے دس طاقتور ترین سیاستدانوں میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں