Sunny Leone Hospital 144

ممبئی:اداکارہ سنی لیون اسپتال میں داخل

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو شوٹنگ کے دوران پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون اپنی بے باک اداکاری کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتی ہیں جب کہ وہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں آئٹم سانگ بھی کرچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون گزشتہ روز بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ریئلٹی شو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک انہیں پیٹ میں شدید درد اٹھا جس کے باعث انہیں برجیش اسپتال کاشی پور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے فی الحال شوٹنگ منسوخ کردی ہے۔
واضح رہے سنی لیون نے 2 ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی ایک فلم بنا رہی ہیں جس میں اُن کے مداح جان سکیں گے کہ ’وہ کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی، انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور اُن کی زندگی کیسی تھی اور تمام باتوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے تیاری کرلی گئی ہے ، سنی لیون کا کردار نبھانے کے لئے جونیئر سنی لیون کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں