نواز الدین صدیقی 27

غربت سے شہرت کا سفر طے کرنے میں اداکار نواز الدین کو لگے 12 سال،

حقیقت پسند فلموں میں اداکاری کے لئے مشور ہوئے اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم منٹو اس سال ریلیز ہوگی۔ اس بائیو پک میں نواز الدین خود منٹو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کو نندتا دس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

نواز الدین در اصل تھیٹر آرٹسٹ رہ چکے ہیں۔ نوازدین کی بہترین اداکاری ان کی باڈی لینگویج، ان کی خاص مختلف قسم کی ڈائلاگ کی ادائیگی میں صاف جھلکتی ہے۔ وہ اپنی ہر ڈائلاگ کو اپنی باڈی لینگویج سے واضح کر دیتے ہیں۔

صدیقی

نواز الدین اتر پردیش کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ فلموں سے نہ تو ان کا نہ ہی ان کے خاندان کا کوئی تعلق تھا مگر انہوں نے بالی وڈ میں ایک اعلی مقام حاصل کیا۔ اور یہ مقام انہوں نے صرف اپنی محنت کی بدولت حاصل کیا۔

خود نواز نے اپنے تعلق سے ایک بار کہا تھا ’’میں نے انڈسٹری میں جدوجہد کے 12-10 سال گزارے۔ میری زندگی کا سب سے خراب دور وہ تھا جب مجھے جینے کے لئے کھانے کا انتظام کرنا ہوتا تھا۔ اب میں اپنی مرضی کے کام کر سکتا ہوں۔‘‘

نواز

غربت سے شہرت تک کا سفر طے کرنے والے اس ادکار کی کامیابی صرف بالی وڈ تک ہی محدود نہیں ہے۔ ان کامیابی کا یہ سفر انہیں ہالی وڈ کی فلم لاین (2016) تک بھی لے گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں