a new note sold in Black 4

نئے نوٹ کے بنا عیدی عیدی نہیں لگتی نئے نوٹ بلیک ميں فروخت

شہریوں کو اسٹیٹ بینک سےنوٹ نا ملے تو عید پر نئے نوٹ بانٹنے کا جنون کراچی والوں کو بولٹن مارکیٹ تک لے آیا۔

نئے نوٹ کے بنا عیدی عیدی نہیں لگتی، اسٹیٹ بینک سے کڑک نوٹ نا مل سکے تو شہری بولٹن مارکیٹ پہنچ گئے،اسٹیٹ بینگ کی ایس ایم ایس سروس بھی کام نہ آسکی، بلیک میں بکنے والی نوٹوں کی گڈیوں پر رش لگ گیا۔

شہری دس روپے والی گڈی پر ۱۵۰ اضافی پچاس والی پر دوسو روپے اضافیسو والی پر چار سو اضافی لینے پر مجبور ہیں

دکان دار کہتے ہیں ہمیں بھی ایک گڈی پر صرف دس سے بیس روپے کا فائدہ ہے، شہری کہتے ہیں کہ اگر نئے نوٹوں کی تقسیم کا باقاعدہ نظام بنایا جائے تو انہیں بلیک میں ملنے والے نئ گڈیاں نا خریدنی پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں