Opposition parties 4

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد: (ن) لیگ کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں پیپلزپارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر جاری ہے، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت شہباز شریف کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، اور راجہ پرویز اشرف شامل ہیں، اس کے علاوہ کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان، غلام احمد بلور اور ایم ایم اے کے ارکان بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ مقابلے کے لیے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ اپوزیشن متفقہ امیدوار سامنے لائے گی تاکہ تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دیا جاسکے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے بلوچستان نیشنل پارٹی سے مرکز میں حکومت سازی کے لیے حمایت مانگ لی ہے، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پی ٹی آئی کے سامنے 6 نکاتی مطالبات رکھ دیے ہیں جب کہ اختر مینگل کا کہنا تھا انہیں اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں