overserious 62

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا کیونکہ… خواجہ سعد رفیق قیامت خیز چال چل گئے

لاہور (اردو پیپر) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون رشید نے خواجہ سعدرفیق کی درخواست پرسماعت کی. درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن پہلے کی گئی جبکہ قانون بعد میں بنا،عدالت سے استدعا ہے کہ تارکین وطن کوووٹ دینے سے متعلق فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے رولزاوررجسٹریشن کاطریقہ کار طلب کرلیا۔

ضرورپڑھیں: کلثوم نواز کے بعد اب کونسی اہم ن لیگی شخصیت انتقال کر گئی؟ ن لیگ کے لیے بڑا دھچکا

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق این اے 131کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ جہاں ان کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان سے ہے، سیاسی پنڈتوں کے نزدیک یہ مقابلہ ضمنی الیکشن کا سب سے بڑا مقابلہ ہے. دوسری جانب 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سعد رفیق کو شکست دی تھی تاہم میانوالی کی نشست رکھنے پر عمران خان نے لاہور سمیت چاروں حلقوں کی نشستیں چھوڑ دی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں