urdupaper 158

پاک فضائیہ کے جانبازوں کی زندگی کی عکاس ’پرواز ہے جنون‘ کا ٹریلر ریلیز

بہادری، محبت اور بلند حوصلے کے ساتھ لہو گرمانے کے لیے فلم ’پرواز ہے جنون‘ اس عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے جارہی ہے، جس کا شاندار ٹریلر جاری کردیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی میں فلم کے ٹریلر لانچ کی شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس کے دوران 3 منٹ 5 سیکنڈز دورانیے پر مشتمل فلم کا ٹریلیر ریلیز کیا گیا۔
urdupaper

فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جو پاکستان ایئرفورس کے جانبازوں کی حقیقی زندگی کی عکاس ہے۔
فلم کے ٹریلر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ انٹرٹینمنٹ، تھرل، ایکشن، دوستی اور رومانوی تڑکے سے بھرپور ہوگی، ساتھ ہی اس میں پاک فضائیہ کے جانبازوں کی سخت تربیت اور ان کا طرزِ زندگی بھی دیکھنے کو ملے گا۔

ہدایت کار حسیب حسن کی یہ ڈیبیو فلم ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہ فلم پاک فضائیہ کے شہداؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جو کہ ایک بہترین تجربہ ہے۔
urdupaper

فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، شاز خان، ہانیہ عامر اور کبریٰ خان شامل ہیں جب کہ پہلی بار اداکار احد رضا میر فلم میں ڈیبیو دیں گے۔
فلم کی موسیقی مشہور گلوکار عدنان سمیع کے صاحبزادے اذان سمیع نے دی ہے جب کہ فلم میں گلوکار عاطف اسلم کی آواز بھی شامل ہے۔

urdupaper

ٹریلر لانچ کی تقریب میں فلم کی ٹیم سمیت مختلف شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں سجل علی، ہمایوں سعید، عروہ حسین، عدنان صدیقی اور دیگر شامل تھے۔

فلم کے ٹریلر نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنادیا ہے اور اب انہیں بے چینی سے اس کی ریلیز کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں