pcb 31

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی میں کن عظیم کرکٹرز کو شامل کرلیا گیا؟ شائقین جھوم اٹھے

لاہور (اردو پیپر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے لیے سابق کپتان وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں.

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی میں شامل کیے جانے والے ناموں کے لیے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وسیم اکرم اور مصباح الحق کے ناموں پر مکمل اتفاق کر لیا گیا ہے. دوسری جانب کمیٹی میں 70 اور 80 کی دہائی کے کرکٹرز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ سابق کپتان انتخاب عالم بھی کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ضرورپڑھیں: وزیراعظم نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

یاد رہے کہ حال ہی میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجا نے پی سی بی کو تجویز دی تھی کہ کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں