Election Commission of Pakistan 0

ووٹ چیلنج کرنے کی فیس 100روپے مشکوک ووٹر کو پولیس کے حوالے کیا جائیگا

سلام آباد (اردو پیپر) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ووٹ چیلنج کرنا ماضی کی نسبت مہنگا ہو گا، ووٹ چیلنج کرنے والے کو فی ووٹ 100روپے فیس ادا کرنا ہو گی، پریذائیڈنگ افسر چیلنج ووٹ کی فیس کی ادائیگی کی رسید دینے کا پابند ہو گا۔

چیلنج شدہ ووٹوں کی فیس پریذائیڈنگ اور ریٹرننگ افسر کے پاس جمع ہو گی، الیکشن کمشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق ووٹ ڈالنے والے کی شناخت کی شہادتیں پریذائیڈنگ افسر حاصل کرے گا۔ ووٹر کے مشکوک ہونے کا یقین ہونے پر بیلٹ پیپز جاری نہیں کیا جائے گا اور صرف یہی نہیں بلکہ مشکوک ووٹر کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں