اسٹوک 14

برسٹل جھگڑے میں ایک بار پھراسٹوک کو سزا ہونے کا امکان

برسٹل جھگڑے میں عدالت سے اپنی جان چھڑوانے کے بعد برطانوی آل راؤنڈربین اسٹوکس ایک بار پھر اس جھگڑے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں اب ان کو انگلش کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنسری کمیٹی نے اسٹوک کو طلب کر لیا ہے

برسٹل جھگڑے میں بین اسٹوکس جیل کی سیر بھی کر چکے ہیں لیکن آل رؤنڈر کے مشکل دن ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں انھیں انگلش کرکٹ بورڈ ڈسپلنسری کمیٹی کے سامنے 5 ستمبر کو پیش ہونا ہے جہاں بین اسٹوکس سے جھکڑے کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی ۔
اسٹوکس

بین اسٹوکس کے ساتھ اس جھگڑے میں ملوث برطانوی اوپنر ایلکس ہیلز بھی کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔ بورڈ کی جانب سے ہونے والی کارروائی میں دونوں کھلاڑیوں کو سزا دیئے جانے کا امکان ہے۔ برسٹل میںہونے والے جھگڑے کے بعد بین اسٹوکس کو گرفتار کیا گیا تھا اور ایلکس ہیلز گرفتاری سے بچ گئے تھے لیکن گزشتہ مہینے میں عدالت نے اسٹوکس کو الزامات سے بری کر دیا۔

عدالت کی طرف سے سزا ختم ہونے کے بعد اب انگلش کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنسری کمیٹی کے سامنے بین اسٹوکس اور ایلکس ہیلز اپنا کیس رکھیں گے جہاں قصور وار ٹھہرائےجانے کی صورت میں کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے دور ہونا پڑ سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں