japan 59

جاپان میں بارشوں نےتباہی مچادی‘ 50 سے زائد افراد ہلاک

ٹوکیو: جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 50 سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔

japan

تفصیلات کے مطابق جاپان کے مغربی اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 60 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیرآب آگئیں جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند ہوگئی ہے۔

طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں سے لگ بھگ 16 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

جاپانی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کرلی ہے، ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے مرکزی جزیرے ہونشو کے 3 اضلاع کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شدید موسمی حالات سے خبردار رہیں۔

مزید پڑھیں :دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا

جاپانی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے نے شدید بارشوں والے علاقوں کے مزید 31 لاکھ افراد کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظراپنا گھربار چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں