Scotland comedy actor 287

مزاحیہ اداکار کے چند فقروں نے 10 دن میں 4 ہزار تعلقات ختم اور 17 طلاقیں کرا دی۔ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے

مزاحیہ اداکار کے چند فقروں نے 10 دن میں 4 ہزار تعلقات ختم اور 17 طلاقیں کرا دی۔ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے

فائف، سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے مزاحیہ اداکار ڈینیئل سلوس کے ایک پروگرام کی وجہ سے 10 دن میں اب تک 4000 جوڑوں کے تعلقات ختم اور 17 طلاقیں ہو چکی ہیں اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ڈینیئل کا پروگرام جگسا 11 ستمبر کو نیٹ فلکس پر پیش کیا گیا تھا۔ اپنے شو کے دوران 28 سالہ ڈینیئل نے کہا تھا ”اگر آپ کسی کے ساتھ نہیں ہیں، آپ دل

شکتہ ہیں۔ اگر آپ کسی کے ساتھ نہیں ہیں، آپ کامل نہیں ہیں۔ اگر آپ کسی کے ساتھ نہیں ہیں، آپ نامکمل ہیں“ انہوں نے مزید کہا ،اس کے نتیجے میں ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہمیں خود کو مکمل محسوس کرنے کے لیے ایک ساتھی کی ضرورت ہے۔ اس کا مطلب ہے بہت سے سمجھوتے اور اختتام ایک غلط شخص کے انتخاب پر ہوتا ہے ۔ہم اس غلط شخص کو اپنی زندگی میں زبردستی شامل کرتے ہیں کیونکہ ہمیں کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر لگتا ہے۔ اس کے بعد تو ڈینیئل کو ساری دنیا سے لوگوں کے پیغآمات ملنے لگے۔ لوگ اپنی زندگی بدلنے پر ڈینیئل کا شکریہ ادا کر رہے تھے۔ ایک شخص نے لکھا کہ ”ہائی ڈینیئل! میری عمر 23 سال ہے اور میں کہتا چاہتا ہوں کہ آپ اپنی فہرست میں 3 سالہ جذباتی توہین آمیز شادی کے بعد ایک طلاق کا اضافہ کر سکتے ہیں“ ایک شخص نے کہا کہ آپ اپنی فہرست میں ایک اور طلاق کا اضافہ کر سکتے ہیں، ابھی جگسا دیکھا اور آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ڈینئل نے ڈیلی ریکارڈ کو دئیے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ لطیفہ 20 منٹ طویل تھا اور اس کا مطلب لوگوں کے تعلقات ختم کرنا نہیں تھا۔ ڈینئل نے کہا کہ اگر تعلقات ختم کرنے والوں یا

طلاق دینے والوں کی تعداد اب چار گنا بھی بڑھتی ہے تو انہیں حیرانی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں