sharjeel 46

شرجیل خان کو کس کام کی اجازت مل گئی ؟

لاہور (اردو پیپر) ٹیسٹ کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر کی درخواست پر سماعت عدالت میں ہوئی جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ اپنے بھائی کو ملنے دبئی جانا چاہتا ہوں، ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے مل نہیں سکتا اور نہ ہی عمرہ ادائیگی کیلئے بھی جا سکتا ہوں اس لیے میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے.

یہ بھی پڑھیے:زینب کے قاتل عمران کی آخری خواہش جان کر آپ بھی سہم جائیں گے

لاہور ہائیکورٹ نے اس پر شرجیل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔ کرکٹر نے نے درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں