umar-akmal-768x432 17

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، عمر اکمل بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور (اردو پیپر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز عمراکمل کواسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں طلب کرلیا.
تفصیلات کے مطابق عمراکمل کی مشکلات کم ہونے کانام ہی نہیں لےرہی ہیں۔ عمر اکمل کو اب پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کے نئے اسکینڈل میں طلب کرلیا ہے. پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے وضاحت مانگی ہے۔ پی سی بی کے سی او او سبحان احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمراکمل ڈومیسٹک کرکٹ کی ذمہ داریاں ختم کرنے کےبعد ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قطری ٹی وی کی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرعمراکمل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہیں، رپورٹ میں عمراکمل کےعلاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، بالاجی، سریش رائنا اور آسٹریلوی کرکٹراینڈی بکل پر بھی فکسنگ کا الزام لگایا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں