Stirred in the cricket, 63

کمنٹری کرنیوالے مزدورنے دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچادی،

کمنٹری کرنیوالے مزدورنے دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچادی،

سڈنی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پروائرل ایک مزدور کی روانی سے کی گئی انگلش کمنٹری نے معروف کمنٹیٹر ڈین جونز کا دل بھی موہ لیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا نے جہاں بہت سی خرافات کو فروغ دیا ہے وہیں درجنوں افراد کی زندگیاں بھی تبدیل کردی

ہیں۔ کبھی سوشل میڈیا پر بننے والی دوستی ازدواجی زندگی میں تبدیل ہوئی تو کہیں چائے والے ارشد کو رات و رات سپر سٹار بنا دیا تو کہیں فٹ پاتھ پر بیٹھے گلوکاروں کو بامِ عروج پر پہنچا دیااور تو اور بعض سریلے رکشے والوں کا ٹیلنٹ بھی دنیا کے سامنے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی آیا ۔سوشل میڈیا پر آئے روز طرح طرح کی ویڈیوز پوسٹ ہوتی ہیں تاہم کچھ ویڈیوز اپنی انفرادیت کی بدولت دنیا بھر میں مشہور شخصیات کے دل بھی موہ لیتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو کسی میدان کے گھاس پر بیٹھے مزدور کی ہے جو کمال مہارت اور خود اعتمادی کے ساتھ ایک مستند کمنٹیٹر کی طرح کرکٹ پر تبصرہ کرتے نظر آرہا ہے۔بظاہر زیادہ پڑھا لکھا نہ نظر آنے والے مزدور نے بڑی روانی کے ساتھ انگریزی میں قومی ٹیم کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سمیت کوچنگ پر تبصرہ کرکے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کرکٹ کے معروف تجزیہ کار ڈین جونز کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مزدور کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے سابق آسٹریلیوی کرکٹر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ مزدور کمنٹیٹر کے لب ولہجے نے مجھے اپنے پرانے ساتھی اور نیوزی لینڈ کے

سابق آل راؤنڈرسکاٹ سٹائرس کی یاد دلا دی۔سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی یہ ویڈیو بے حد پسند کی گئی اور صارفین نے اس کو دھڑا دھڑ شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں