icc 44

ٹی10 لیگ کا انعقاد،آئی سی سی نے منظوری دے دی ایونٹ کب شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

شارجہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹین لیگ کے دوسرے سیزن کی منظوری دے دی جو 23 نومبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
T-10

تفصیلات کے مطابق منتظمین نے اعلان کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 10 کے دوسرے سیزن کے انعقاد کی منظوری دے دی جو 23 نومبر سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق دوسرے سیزن میں 8 ٹیمیں ہوں گی جبکہ یہ لیگ 10 روز پر مشتمل ہوگی۔

چیئرمین ٹی 10 لیگ شجیع الملک کا کہنا تھا کہ ’ہمارے شراکت دار، اسٹیک ہولڈرز اور سب سے بڑھ کر کھلاڑی ہی ایونٹ کے لیے بہت ضروری ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ اس فارمیٹ کو دلچسپ بنائیں‘۔

ٹی 10 لیگ کی دھوم، نامور شخصیات کی نیک تمنائیں
ٹی 10 لیگ کے صدر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’آئی سی سی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اس فارمیٹ کا مستقبل مزید روشن دار نظر آرہا ہے، ہمارا یقین ہے کہ نئی ٹیموں اور چار روز سے ایونٹ 10 دنوں تک جانے سے شائقین محظوظ ہوں گے‘۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ترجمان زاید عباس کا کہنا تھا کہ ’ہم نے مختصر کرکٹ کو متعارف کروایا اور منتظمین نے اس فارمیٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، دوسرے ایونٹ کی آئی سی سی سے باضابطہ اجازت ملنا ایک نیا اور اہم قدم ہے، ایونٹ میں ٹیمیں، شائقین کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی دیکھ کر محظوظ ہوں گے‘۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کامقابلہ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھا دیا

ٹی 10 لیگ ایک خوشگوار تجربہ رہا، شاہد خان آفریدی
23 نومبر سے شروع ہونے والے ٹی 10 سے ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ، افغانستان کے راشد خان (مارٹھا اربین)، شاہد آفریدی (پختونز) ، شعیب ملک (پنجابی لیجنڈز)، انگلینڈ کے آئن مورگن (کیرالہ کنگز)، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم (راجپوتس)، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن (بنگال ٹائیگرز)، ڈیرن سیمی (ناردھن واریرز)، آسٹریلیا کے شین واٹسن (کراچین) کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیزن میں کیرالہ کنگز فاتح قرار پائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں