Tea Maker on the hotel will now make a law in the National Assembly 11

ہوٹل پر چائے بنانے والا اب قومی اسمبلی میں قانون بنائیگا

تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 41 باجوڑ سے منتخب رُکن گل ظفر خان پنڈی کے ہوٹل پر چائے بنانے کا کام کرتے ہیں لیکن اب وہ قومی اسمبلی میں قانون بنائینگے۔

گل ظفر خان کا کہنا ہے کہ حلقے میں تعلیم کا فروغ اور عوامی خدمت انکی اوّلین ترجیح ہو گی۔ میرے پاس ایک ہی موقع ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کروں، حلقے کے لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے انتھک محنت کروں گا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا۔ چاہتا ہوں قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں