New-Cards-3-Recovered-768x403 62

چیف جسٹس نے کھیلوں کی وزارت میں کس کو شامل کرنے کا کہہ دیا؟ حکومت پریشان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق ڈی جی نیب عالیہ رشید تقرری کیس کی سماعت آج ہوئی. جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان نے کی.

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کی. انکا کہنا تھا کہ عالیہ رشید اسپورٹس لیڈی تھی. پاکستان کی عالمی سطح پر عالیہ رشید نے نمائندگی کی ہے. ریاست کو کچھ نہ کچھ تو خیال کرنا چاہیئے
چیف جسٹس کا کہناتھا کہ عالیہ رشید کو سپورٹس کی وزارت میں جگہ دیں. انکا مزید کہنا تھا کہ عالیہ رشید کو اکاموڈیٹ کرے. جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نیب پینشن دینے کے لئے تیار ہے. چیف جسٹس نے کہا کہ اگر محترمہ پینشن لینے کے لئے تیار ہیں تو بھی درست ہے.

ضرور پڑھیں: فالودہ فروش کے بعد اب کونسا غریب آدمی گھر بیٹھے امیر بن گیا؟ یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ عالیہ رشید کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو گا. جس پر موکلہ کا کہنا تھا کہ میری 10 سال کی سروس رہتی تھی. جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپ کی نظر ثانی کی درخواست خارج ہو چکی ہے. قانونی حثیت سے آپ کا ٹھوس کیس نہیں بنتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں