news-1530544491-4491 33

موجودہ صدی کے طویل بلڈ مون کا نظارہ 27 جولائی کو ہوگا

چاند کے مختلف روپ دیکھنے والے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ رواں ماہ 27 جولائی کو موجودہ صدی کے طویل ترین بلڈ مون کا نظارہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگ جاتا ہے، اگر چاند کو مکمل گرہن لگ جائے تو اور مخصوص زاویے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے سرخ رنگ اختیار کر لے تو اس کو بلڈ مون کہا جاتا ہے۔
Screenshot_1
امریکہ کے خلائی تحقاتی ادارے ناسا کے ماہرین کے مطابق 27 جولائی کو نظر آنے والا بلڈ مون 1 گھنٹہ43 منٹ تک جاری رہے گا، جو موجودہ صدی میں اب تک کا طویل ترین بلڈ مون ہوگا۔ بلڈ مون کا یہ نظارہ پوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں